اورنگ آباد ، 21 اکتوبر ؛مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت اطلاعات ہیں ۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد ضلع عثمان آباد میں 27 نئے کیسز درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ،ضلع اورنگ آباد میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔
ضلع لاتور میں 11 ، ضلع جالنا میں دو کیسز درج ہوئے۔
اس دوران ناندیڑ ، پربھنی اور ہنگولی اضلاع میں میں کوئی کیس درج نہیں ہوا۔