ایتھنس: مغربی یونان کے آئینین جزائر میں جمعہ کی صبح سویرے زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.8درج کی گئی ۔امریکی جیولوجیکل سروے محکمہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز یونان کے پے ئرگوس شہر سے پچاس میل اور راجدھانی ایتھنس سے 175میل دور آئینین سمندر میں تھا۔
یونان میں زلزلہ کے یہ جھٹکے ہندستانی وقت کے مطابق صبح چار بجکر 30منٹ پر محسوس کئے گئے ۔اٹلی اور البانیا کے مشیروں کے ساتھ عالمی موسمیاتی تنظیم نے یونان کے لئے سونامی کی سرکاری وارننگ جاری کی ہے ۔الجیریا، مصر، لیبیا، مراقش اور تیونس کے علاوہ دیگر بحیرہ روم کے ممالک کے لئے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔