کانپور ، 2 مارچ ؛اترپردیش میں ضلع کانپور دیہات کے بھوگنی پور علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار کوئلے بردار ٹرا لا بے قابو ہو کر پلٹ گیا ، جس سے اس پر سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی اور 15 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری نے یہ اطلاع یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی شیو لال نے بتایا کہ تمام افراد ضلع ہمیر پور کے رہنے والے ہیں اور دیر رات ہمیر پور کے کلولی تیر گاؤں کے گھاٹم پور کے برناو سے ایک ٹھیکیدار مزدوروں کے ساتھ سرسا گنج فیروز آباد جانے کے لئے نکلا تھا اور ٹیمپو اور ٹرک کے ذریعہ وہ بھوگنی پور تک آئے ۔
اس کے بعد یہاں کوئلہ بردار ٹرالا کو انہوں نے رکوایا جو اٹاوا تک جارہا تھا ۔ کچھ مزدور آگے اور کچھ پیچھے کوئلہ بردار ٹرالا پر بیٹھ کر جا رہے تھے اور اس دوران ڈرائیور غلط ڈرائیونگ کررہا تھا ، جس کی وجہ سے متعدد بار مزدوروں نے اسے ٹو کا لیکن اس نےایک نہ سنی اور ٹرالا بھوگنی پور کے مو کھا س گاؤں کے نزدیک اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گیا ، ، جس کی وجہ سے چھ مزدور کی موت ہو گئی اور 15 زخمی ہوگئے۔