ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری گلوکارہ پی شوشیلا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارتی کی مشہور پلے بیک گلوکارہ پی شوشیلا کا نام ان کے پچاس برس پر محیط کیرئیر کے دوران سب سے زیادہ زبانوں میں گانے ریکارڈ کروانے والی گلوکارہ کی حیثیت سے درج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 1935 میں پیدا ہونیوالی پلپکا شوشیلا موہن نے بھارت میں بولی جانیوالی زبانوں تامل، تیلگو، ہندی، ملیالم، کنداڈا اور دیگر زبانوں میں 17ہزار 695 سولو گانے گائے ہیں۔