لکھنؤ۔(بیورو)۔دوسرے سب سے بڑے کورونا ویکسی نیشن مرکز ایرازلکھنؤمیڈیکل کالج میں جمعرات کو کل 11بوتھوںپر ٹیکہ کاری کی گئی۔اس دوران کل 690 ہیلتھ ورکرس کو ٹیکہ لگایا گیا۔ کورونا ویکسین لگوانے والوںمیں خصوصی طور سے ایرایونیورسٹی کے پرو چانسلر میثم علی خاں ، ایڈیشنل ڈائریکٹر انتظامیہ زاعلی خاں، مائیکرو لوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹرمستان
سنگھ،اینستھیسیا شعبہ کے ڈاکٹر سریندر سنگھ، کریٹیکل کیئریونٹ کے ایچ او ڈی مستحسن ملک ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سدھارتھ چندیل ، ایناٹومی شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر پی کے شرما، پیڈیا سرجن ڈاکٹراے کے رائے، سرجری شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر عثمان موسیٰ، پیڈیاشعبہ کےسربراہ شریش بھٹناگر، نرسنگ شعبہ کی پرنسپل اندراوی، ایچ اے ڈاکٹرنوین سمیت بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبر ،ایس آر اور جےآر ڈاکٹروں سمیت صحت ملازم شامل تھے۔ ویکسی نیشن پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کےمطابق مقررہ وقت سے شروع کیاگیاتھا۔
اس موقع پر ایرا انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن کیلئے صحت ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔پوراایراانتظامیہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم میں لگارہا۔واضح رہےکہ ایرالکھنؤ میڈیکل کالج کو پرائیویٹ شعبہ میں سب سےبڑااور اوور آل دوسرا سب سےبڑاویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے، ایرامیں11 بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ ایراسے زیادہ صرف 15 بو تھ کے جی ایم یو میں قائم کئے گئے تھے۔
کشش کامرکز رہا ایراکاسیلفی پوائنٹ
ایرازلکھنؤ
…کیونکہ مجھے دوسروںکی پرواہ ہے:میثم علی خاں
لکھنؤ۔(بیورو)۔ایرازلکھنؤ