جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے چرچ کی اوپری منزل پر جاکر وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے چرچ سے فرار ہونے کی اطلاع نہیں ملی، توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔









