سعودی عرب میں آل سعود کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے علما، ائمہ مساجد و جمعہ کی گرفتاریوں اور برطرفی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سعودی عرب کے اخبار عکاظ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آل سعود کی مخالفت کی پاداش میں الباختہ کے علاقے کے سات ائمہ مساجد و جمعہ کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔









