مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کے وقت یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیا۔اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 10 فلسیطینی شہید ہوگئے تھے تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل کی مذمت اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔