بروسلز، 24 جنوری (یو این آئی/ژنہوا) بیلجیئم میں پولیس نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 70 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی بوچھاڑیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ حکام کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت بروسلز میں اتوار کو تقریباً 50,000 افراد نے مظاہرہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس پر کوڑے دان، رکاوٹیں اور دیگر پروجیکٹائل پھینکنا شروع کر دیے، جس کے بعد پرتشدد جھڑپوں کے دوران پولیس نے پانی کی بوچھاڑیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس دوران پولیس نے تقریباً 70 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 12 شرپسندوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی بیلگا نے اتوار کی شام اپنی رپورٹ میں بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کریو کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہمارا معاشرہ کبھی بھی اندھے تشدد کو قبول نہیں کرے گا۔