جنیوا،26 جون (یواین آئی) ہم میں سے بیشتر لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کوئی آسمانی بجلی 709 کلومیٹر کی دوری طے کر سکتی ہے یا تقریبا17 سیکنڈ تک چل سکتی ہے ، لیکن اب اس کی سرکاری طور پر تصدیق کی جاچکی ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کی ایک کمیٹی نے برازیل میں اکتوبر 2018 میں گرنے والی آسمانی بجلی کو دنیا کی سب سے طویل وقت تک رہنے والی بجلی کی شکل میں اپنے ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے۔ دونوں واقعات میں گزشتہ ریکارڈ ان کے نصف بھی نہیں تھے۔
یہ دونوں ریکارڈ بین الاقوامی آسمانی بجلی کے دن (28 جون) سے پہلے امریکی جیو فزیکل یونین کے ’جیو فزیکل ریسرچ لیٹر‘ میں یہ دونوں ریکارڈ شائع کئے گئے تھے۔ اس کے بعد ڈبلیو ایم او کی کمیٹی نے ان دعوؤں کی تحقیقات سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر کی بنیاد پر کی اور دونوں ریکارڈوں کو سرکاری طور پر منظوری دینے کا فیصلہ کیا ۔