اورنگ آباد ، 12 اکتوبر (یو این آئی) ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی۔ علاقہ کے صحت افسران نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع لاتور میں پانچ کیسز درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔
ضلع بیڈ میں 22 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری جانب ضلع عثمان آباد میں 23 اور جالنا ، پربھنی اور ناندیڈ اضلاع میں دو دو جبکہ ضلع ہنگولی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔