اردبیل : رویان اسٹیم سیل ٹیکنالوجی سینٹر کے ایم ڈی نے بتایا ہے کہ ملک میں اسٹیم سیل سے معالجے میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے ارنا کے مطابق ڈاکٹر مرتضی ضرابی نے اتوار کو اردبیل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اسٹیم سیل پر کافی توجہ دی گئی ہے ۔









