نئی دہلی، 10 جون (؛ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھر سے پھیلنے کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7584 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو جمعرات کے مقابلے میں 344 زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ معاملوں کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 5 ہزار 106 ہو گئی ہے۔
اس دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 791 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار 92 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 24 مریضوں کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 747 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3769 کے اضافے کے ساتھ ملک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 36267 تک پہنچ گئی ہے۔
ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.70 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد شامل ہے جو کہ 1531510 ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 930 فعال معاملھ بڑھ کر 12193 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 1246 بڑھ کر 6489234 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69824 ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 1765 بڑھ کر 11571 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1047 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7742190 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 147867 ہے۔
کرناٹک میں فعال معاملوں کی تعداد 257 بڑھ کر 2880 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 214 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار 796 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار 108 ہے۔
دہلی میں ایکٹو کیس 83 بڑھ کر 1774 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 537 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1882623 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26216 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔