ماسکو ، 8 مئی (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 کے نئے 78،886 کیسز سامنے آنے سےکورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15،082،449 ہوگئی ۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی ۔ وزارت کے مطابق اسی دوران 2،165 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 419،114 ہوگئی ہے۔ ایک دن قبل ملک میں کوروناکے 73،000 نئے کیسز اور2550 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی ۔