مکہ مکرمہ؛حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں توسیع کے تیسرے مرحلے کے دوران نمازیوں کی سہولت کے لیے 80ہال کھول دیے۔ انتظامیہ کے ترجمان ولیدمسعودی نے بتایا کہ توسیعی اقدام کے تحت نمازی مسجد کے شمالی، مغربی اور مشرقی جانب سے مرکزی راستوں تک آسانی سے آسکتے ہیں۔ توسیع کے بعد مسجد الحرام میں مزید 3لاکھ نمازیوں کی گنجایش پیدا ہوگئی ہے۔ شمالی صحن میں 2لاکھ 80ہزار نمازی جمع ہو سکتے ہیں ۔