کوالالمپور، 11 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) ملائیشیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 8112 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4325818 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت کی ویب سائٹ پر درج تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، نئے کیسز میں سے 25 غیر ملکیوں کے ہیں جبکہ 8087 مقامی انفیکشن کے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران 12 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار 292 ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران ملک میں کووڈ کے 15765 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4144728 ہو گئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 145789 ایکٹیو کیسز ہیں۔