نئی دہلی، 10دسمبر ؛ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 8503 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3.46 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، جمعرات کو 74 لاکھ 57 ہزار 970 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 31 کروڑ 18 لاکھ 87 ہزار 257 ہوگئی ہے۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7678 مریض صحت مند ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ اب تک 3 کروڑ 41 لاکھ 5 ہزار 66 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران ایکٹو کیسز میں 201 کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد 94 ہزار 943 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر سے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے۔
اسی عرصے میں 624 مریضوں کے زندگی کی جنگ ہارنئے سے اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 735 ہو گئی۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔
کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں اور اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 413 کم ہو کر 41202 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 4357 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5099620 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 225 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی تعداد اموات 42239 ہو گئی ہے۔