لکھنؤ(نامہ نگار)کرشنا نگر علاقے میں دوا لینے گھر سے نکلے سبکدوش شوگر فیکٹری ملازم کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی زخمی فیکٹری ملازم کو لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ سنجے گاندھی نگر گلی نمبر-۳ کے ۵۵سالہ شیو شنکر شرما بارہ بنکی واقع شوگر فیکٹری میں کام کرتا تھا کچھ دن پہلے وہ سبکدوش ہو گیا تھا جمعرات کی شام شیو بازار سے دوا لینے کے لئے گھر سے نکلا تھا واپس گھر جاتے وقت وی آئی پی روڈ پر اسے پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔ ٹکر لگنے سے شیو شدید طور سے زخمی ہو گیا مقامی لوگوں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں جمعہ کی صبح اس نے دم توڑ دیا۔