اندور، 09 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 887 نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ 4 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔
ضلع کے سی ایم او بی ایس سَیتیا نے بتایا کہ جمعرات کو 6045 سیمپل کے ٹیسٹ میں 14.67 فیصد افراد متاثر پائے گئے۔
326 زیر علاج متاثرین کو صحتیاب قرار دیے جانے کے بعد ضلع میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 6921 تک پہنچ گئی ہے۔