اورنگ آباد/ممبئی، 11 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 90 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 78,75,170 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,47,816 ہے۔اس دوران 115 مریض بازیاب ہوئے جس کے بعد ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,26,576 ہو گئی ہے۔
ریاست میں صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.87 فیصد پر مستحکم ہے۔
بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں ابھی بھی 778 ایکٹو کیسز ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔