ویلنگٹن، 19 مئی ؛نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 9,091 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئے کیسز میں سے 3,233 کا تعلق سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے ہے۔ ان کے علاوہ ملک کی سرحد پر کورونا کے 90 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 411 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے بارہ مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔
نیوزی لینڈ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1,075,177 تصدیق شدہ کیسز ہو چکے ہیں۔