ورلڈ ڈیف جوڈو چیمپئین شپ کے پہلے ہی دن ایرانی جوڈوکا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیف جوڈو چیمپئین شپ کے پہلے دن امیر محمد دفتری نے تہتر کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
دفتری نے اس مقابلے میں اپنے بلغاریہ کے حریف کو شکست دی اور رینکنگ میں روس اور ترکی کے کھلاڑیوں کو شکست دینے کے بعد اپنے بیلجیئم حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ورلڈ ڈیف جوڈو چیمپئین شپ کے مقابلے مختلف وزن میں فرانس کے شہر ورسیلز میں جاری ہیں۔