نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صد راور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے سلسلے میں حال ہی میں دہلی میں ہوئے پرتشدد واقعات کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے اور راجدھانی کی عوام کو اسے سزا دینا چاہئے
مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ ہب کی بنیاد رکھتے ہوئے مسٹر شاہ نےآج کہا ہے کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کانگریس کی قیادت میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ نے کیا۔ یہ دہلی کے امن کو ختم کرنے کے لئے ذمہ دار ہے، اسے دہلی کی عوام کوسزا دینا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ سی اےاے پر اپوزیشن نے دہلی کی عوام کو گمراہ کرکے راجدھانی کے امن کونقصان پہنچایا ہے۔
کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے کہاکہ پارٹی کے کام کرنے کا گھسا پٹا انداز نریندر مودی نے گجرات سے بدلنا شروع کرکے ایک ایسا ورک کلچرل ملک کے سامنے پیش کیا ہے جو حکومت کسی کام کے لئے بھومی پوجن کرے گی،وہی حکومت اس کا افتتاح بھی کرے گی اور پانچ سال کےاندر ہی عوام کو اس کام کا حقیقی چہرہ دیکھنے کو ملے گا۔