لکھنؤ ۔ ( نامہ نگار) دھوکہ دہی کے معاملہ میں اپنی جگہ ایک معذور کو بھیجنے والے جعل ساز اور اس کے ایک ساتھی کو گزشتہ شب وزیر گنج پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس معاملہ میں اکتوبر ماہ میں پولیس نے جعل ساز کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا تھا ۔
ایس او وزیر گنج ابھینو سنگھ پنڈیت نے بتایا کہ بخش
ی کے تلاب کے رہنے والے سریش چندر نے ۳۰۰۲ میں رکاب گنج کے جگل کشور تیواری ، گھنشیام سمیت کئی لوگوں کے خلاف فرضی رجسٹری کرانے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اس معاملے میں پیشی پر نہ پہونچنے پر جگل کشور کے خلاف عدالت نے این بی ڈبلیو وارنٹ جاری کر دیا تھا ۔ خود کو جیل نہ جانا پڑے اس کیلئے جگل کشور اور اس کے گھر والوں نے ایک سازش کے تحت مشک گنج میں رہنے والے ایک معذور شخص کمل کانت مشرا کو روپئے کی لالچ دے کر جگل کشور بننے کیلئے کہا ۔ روپئے کی لالچ میں کمل کانت مشرا جگل کشور بن بیٹھا ا سکے بعد ۸۰۰۲ کی بارہ دسمبر کو معذور کمل کانت مشرا جعل ساز جگل کشور کے نام سے جیل بھی چلا گیا ۔ وہیں ملزم جگل کشور نے کمل کانت مشرا کی بیوی گیتا کو اپنے پاس رکھ لیا ۔اس درمیان ۹۰۰۲ میں کمل کانت جو جگل کشور کے نام سے جیل گیا تھا اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ جیل انتظامیہ نے اس سے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا جہاں ۸۲ مارچ ۹۰۰۲ کو کمل کانت کی اسپتال میں موت ہوگئی ۔ اس کے بعد جعل ساز جگل کشور ، اس کی بیوی شیو دیوی ، بیٹے شیو ساگر ، پون اور دیویندر نے کمل کانت کی لاش کا خاموشی سے آخری رسومات بھی ادا کردئے اور کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا ۔ اس درمیان دھوکہ دہی کے معاملہ کے ایک ملزم گھنشیام کے بیٹے رام اجاگر نے جگل کشور کو عدالت میں دیکھ لیا ۔
رام اجاگر نے جب معلومات حاصل کیں تو اس کو پتہ چلا کہ جگل کشور تو جیل میں تھا اسی درمیان جگل کشور کے نام سے جیل گئے کمل کانت کے بھائی ومل کانت کو جگل کشور اور اس کے گھر والوں کے کھیل کی بھنک لگ گئی اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا عدالت نے اس معاملے میں ۱۲ جولائی ۳۱۰۲ کو جعل ساز جگل کشور اوراس کے گھر والوں کے خلاف وزیر گنج پولیس کو دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ۔ تفتیش کے دوران گزشتہ سال ۸۱ اکتوبر کو وزیر گنج پولیس نے ملزم جگل کشور کے بیٹے شیو ساگر کو چک بست چوراہے کے نزدیک سے گرفتار کیا تھا جبکہ جعل ساز جگل کشور اور دیگر افراد مفرور تھے ۔وزیر گنج پولیس نے جگل کشور اور اس کے ساتھی دیویندر کو دوشنبہ کی دیر رات گرفتار کرلیا ۔ ایس اووزیر گنج نے بتایا کہ اس معاملہ میں ابھی ایک بیٹا فرار ہے اس کی تلاش کی جارہی ہے ۔