لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
ان کی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ وہ انسانیت کے مفاد میں کام کرتے ہیں اور اس کی بقا کے لئے مصروف عمل رہتے ہیں اسی لئے دنیا کے خاص و عام میں ان کی شہرت ہے۔
فلسطین کا مسئلہ ہو یا شام میں داعش کے ہاتھوں عیسائی برادری کا قتل عام، ان کے فیصلوں نے انسانیت کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ہاتھوں عیسائی برداری کے قتل عام کے واقعے نے حزب اللہ کے سربراہ کو شام میں مداخلت پر مجبور کیا۔