بنگلہ دیش بھر میں پڑنے والی سردی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 50افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت ملک کے شمالی سرحدی علاقے ٹیٹولیہ میں 4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









