اسد الدین اویسی نے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت نریندر مودی حکومت این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو نافذ کر کے ہندو اور مسلمانوں کے مابین پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے ۔ جس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این آرسی اور سی اے اے جیسے کالے قانون کولیکر ان کی لڑائی مرکز کی مودی حکومت سے ہے ۔ حکومت قانون نافذ کر کے ہندواور مسلم کے مابین تفریق کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی منشا کو وہ کبھی پورانہیں ہونے دیں گے ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے کہاکہ مسلمانوں نے آزادی کی لرائی میں قربانیاں دی تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کے تحت بنگلہ زبان بولنے والے 500,000 لوگوں کو ڈینٹیشن کیمپوں میں رکھا گیاہے۔
دوسری جانب سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے این پی آر/این آرسی کو غریب و اقلیت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اسی ملک کے شہری ہیں میں اپنا کوئی بھی دستاویز نہیں دکھاؤنگا۔
किशनगंज ने बोला संविधान बचाओ, देश बचाओ।@asadowaisi ने आज किशनगंज में #CAA, #NRC और #NPR के खिलाफ जन-आक्रोश रैली को संबोधित किया।
महाराष्ट्र के पूर्व आईपीएस @AbdurRahman_IPS भी रैली में शामिल थे। pic.twitter.com/bn8ZpK7wIy— AIMIM (@aimim_national) December 29, 2019