نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) سرکاری ہوائی خدمات کمپنی ائر انڈیا کا قرض بڑھ کر 80 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے اور اسے روزانہ 22 سے 25 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے.
شہری پرواز کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ائر انڈیا پر قرض کا بوجھ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ جہاں قرض کا انتظام کرنا ناممکن ہے اور ائر لائنس کی سرمایہ کشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے انہوںنے کہا کہ اگلے کچھ ہفتوں میں کمپنیوں کے سرمایہ کشی کے لئے ٹینڈرجاری کئے جائیں گے، سرمایہ کشی نہ ہونے کی صورت میں چھ مہینے میں کمپنی کے بند ہونے کی میڈیا میں آئی خبروں کو وہ ٹال گئے۔