Muslim Kids TV پر بچوں کی اسلامی پہچان حفظ کرانے کے حوالے سے پروگراموں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
مسلم لنک کے مطابق Muslim Kids TV، جو ابتدا میں بچوں کے لیے فلم بنانے والی ویب سائٹ تھی مسلم جوڑے
«عبدالرحمان میلو» اور «فلورڈلیزا دایریٹ» کی کوشش سے قایم کی گیی تھی۔
میلو، کے مطابق اسلامی بچوں کی تربیت اس کا مقصد تھا۔
انکا کہنا تھا کہ والدین کی گہری دلچسپی اور تعاون سے اس کو فروغ ملا۔
میلو کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مختلف پروگرامز اور نیٹ و موبائل پر اس کا مشاہدہ والدین کے لیے تربیت میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
ڈایریٹ کا اس بارے میں کہنا تھا: ہمارے مختلف پروگرامز میں بچے شوق سے شرکت کرتے ہیں اور اس سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا: اس چینل میں انیمیشن، اسلامی پروگرامز، سیرت انبیاء اور دیگر اسلامی تعلیمات پر دو سے بارہ سال تک کے بچوں کے لیے پروگرام تیار کیے جاتے ہیں۔