لکھنو ؛ 03جنوری 2020۔ خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ذریعہ جس دہشت گردی کا مظاہرہ ہواہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔امریکا نے نصف شب میں بغداد ایئر پورٹ جاتے وقت قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملہ کر کے ا ن مجا ہدوں کو شہید کر دیا جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش(isis)کو ختم کرنے میں بہت اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ قدس فوج کے سر براہ قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے سربراہ ابو مہدی مھندس جیسے لو گوں نے داعش کو ختم کرنے میں اور دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں اہم کر دار ادا کیا تھا ۔

امریکا کے ذریعہ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مھندس کو شہید کر نا نہایت افسوس ناک ہے اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے ۔ آج دنیا کے سامنے امریکا کا چہر ہ بے نقاب ہو گیا وہ کس طریقہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور تمام ممالک میں موجود دہشت گردوں کے حوصلہ بڑھا رہا ہے ۔

مولانا سید سیف عباس نقوی