کانپور : پہاڑوں پرہورہی برفباری کے سبب شہرکانپ اٹھاہے۔دسمبر میں پہلی باردرجہ حرارت صفر ڈگری پر پہنچ گیاہے۔سال کی سب سے ٹھنڈی رات ہونے سے پانی بھی اب جم جانے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں لوگوںکے گھروں میں رات میں رکھاگیا دودھ صبح تک ہلکاجماہوانظر آیا۔
صبح توعالم یہ رہا کہ ۱۲بجے تک کہراچھایارہااور سرد ہواؤںنے ہاتھ پیر سن کردئے۔یہ درجہ حرارت عام سے ۸ڈگری سیلسیس کم رہا۔ چندرشیکھر آزاد زرعی اورتکنیکی یونیورسٹی کے محکمہ موسمیات کے پاس فراہم ابتک کے ریکارڈمیں دسمبر میں پہلے کبھی کم سے کم درجہ حرارت اتنانہیں درج کیاگیاہے۔ ۱۹۷۱کے درجہ حرارت کاریکارڈبتاتاہے کہ اس سال کا دسمبر ماہ سب سے ٹھنڈارہاہے۔
https://twitter.com/GautamTrivedi_/status/1212169211667087360?s=20
منگل کوکہرے کی چادر اوڑھ کر دن نکلا،اس دوران چلی سردہواؤںنے گلن بڑھادی ،ہاتھ پیر ٹھنڈے کرنے والی اس سردی کے درمیان لوگوںکی گھروں سے نکلنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی۔ٹھنڈک سے بچاؤکیلئے ٹوپی ،مفلر، دستانے وجیکٹ بھی ناکافی رہے۔قریب ساڑھے گیارہ بجے تک کہرا چھایارہنے سے عوامی زندگی افراتفری کے عالم میں رہی۔
New year to kick start with rains as we can expect isolated light rains to occur over southern districts of #UttarPradesh that include #Kanpur, Orai, #Jhansi, Hamirpur, Manda,#Varanasi, Prayagraj, and Fatehpur.https://t.co/PQcf4fonEN
— Skymet (@SkymetWeather) January 1, 2020
کہراہلکاہوا،لیکن دھوپ نہ نکلنے سے گلن قائم رہی۔ محکمہ موسمیات کے سائنسداںنوشاد خان نے بتایا کہ مغربی ہوائیں چلنے سے گلن بڑھی،آنے والے دنوں میں ٹھنڈک اور بڑھے گی ، دن اور رات کادرجہ حرارت گرے گا،بدھ کو بارش کے امکانات ہیں،جبکہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں کہرااور گھناہوجائے گا۔
തണുത്ത് വിറച്ച് ഉത്തര്പ്രദേശ്; കാണ്പൂരില് താപനില പൂജ്യം ഡിഗ്രിയിലെത്തി | cold wave in UP | temperature hits zero deg Celsius in Kanpur https://t.co/ahuleO0LS7
— Jolly Mampilly (@jollymampilly) January 1, 2020