لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔گوسائیں گنج میں سماج وادی پنشن اسکیم کے سلسلہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت زندہ عجائب گھر لکھنؤ کے انچارج وزیر ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو نے کی۔ اس موقع پر انچارج وزیر ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو نے کہا کہ سماج کے تمام طبقوںکو ان کی آبادی کے تناسب میں صحیح نمائندگی دیتے ہوئے ریاست کے دیہی اور شہری علاقہ کے ایسے غریب کنبے جن کے پاس آمدنی کے ذرائع نہیں ہیں کو زندگی گزارنے، مالی اور سماجی ترقی کیلئے مالی امداد دیئے جانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کے ذریعہ سماج وادی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔