یروشلم ،7 جنوری ؛ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے عراق میں اسلامی پاسداران ِ نقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت سے اسرائیل کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں اسرائیل کسی بھی طرح شامل نہیں تھا ۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اسرائیل مداخلت نہیں کرے گا ۔اسرائیل کے وزیر اعظم کا یہ بیان دراصل سلامتی کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ کے دوران آیا ہے جو سلیمانی کی شہادت پر بحث کے لئے بلائی گئی تھی ۔وہیں ایران نے سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کی دھمکی دی ہے ۔ واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے اسرائیلی فوج الرٹ پر ہے ۔انہوں نے شام میں ایرانی ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے بھی ہیں ۔