لکھنؤ:07 جنوری؛کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر و سماجی کارکن ایس آر داری پوری کی رہائی کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی پر حملہ کرتےہوئے کہا کہ جھوٹ کبھی نہیں جیت سکتا۔
ریاست میں گذشتہ 19 دسمبر کو ہونے والے شہریت(ترمیمی)قانون کی مخالف میں ہونے والے احتجاج کے پاداش میں گرفتار کئے گئے افراد میں سے 14 لوگوں کو لکھنؤ کی ایک عدالت کی ہدایت پر منگل کو رہا کردیا گیا۔
ایس آر دارا پوری اور کانگریس رکن و سابق ٹیچر صدف جعفر سمیت 14 افراد کی رہائی کے فورا بعد واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ امبیڈکر نظریات کے حامل سابق آئی پی ایس دراری پوری اور کانگریس لیڈر صدف جعفر آج جیل سے رہا ہوگئے۔ عدالت کی جانب سے مانگے گئےثبوت پر یو پی پولیس بغلیں جھانکنے لگی تھی‘‘۔
Sadaf Jafar & ex-IPS SR Darapuri, arrested after #AntiCAAProtests in Lucknow, walks out jail. Court found no evidence against them and granted bail. #UPPolice #UP #AntiCAA pic.twitter.com/XduDAyoBAK
— Raja Bose (@teestasdad) January 7, 2020
پرینکا نے لکھا’’بی جے پی حکومت نے بے قصور لوگوں اور بابا صاحب کی وراثت کو آگے بڑھانے والے افراد کو گرفتار کرکے اپنی اصل سوچ دکھائی ہے۔مگر جھوٹ کبھی نہیں جیت سکتا‘‘۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ تین جنوری کو لکھنؤ کی ایک عدالت نے ایس آر داری پوری،کانگریس رکن صدف جعفر سمیت 14 افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سبھی کو 50۔50 ہزار روپئے کے نجی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔
अंबेडकरवादी चिंतक और पूर्व आईपीएस श्री दारापुरी और कांग्रेस नेता सदफ जफ़र आज जेल से रिहा हो गए। कोर्ट द्वारा सबूत माँगने पर यूपी पुलिस बगलें झांकने लगी थी।
भाजपा सरकार ने निर्दोष लोगों और बाबासाहेब की विरासत को आगे बढ़ाने वाले लोगों को गिरफ्तार करके अपनी असली सोच दिखाई है..1/2 pic.twitter.com/HIdyYWaIKX
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) January 7, 2020