نئی دہلی، 08 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس کی عوام مخالف پالیسی سے ہر طبقہ پریشان ہے.
اور اس کے خلاف ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور ہڑتال پر ہیں مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ مودی۔شاہ حکومت کی عوام مخالف اور مزدور مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آج بے روزگاری شرح سب سے زیادہ ہے۔
وزیرا علیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بند حامی جماعت بایاں محاذ اور کانگریس پر غنڈہ گردی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی ایم کے پاس کوئی بھی آئیڈیو لوجی نہیں ہے۔ریلوے ٹریک پر بم رکھنا غنڈہ گردی ہے تحریک کے نام پر بتھربازی کرنا اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانا دادا گیری ہے اور یہ کوئی تحریک نہیں ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام نے بایاں محاذ کے ہڑتال کو ناکام بنایا ہے اور کھٹیا پبلیسٹی کا ذریعہ ہے۔بند کو کامیاب بنانے کیلئے بسوں اور ٹرینوں پر بم پھینکنا قابل مذمت عمل ہے اور اس سے کہیں زیادہ بہتر سیاسی موت ہوجاناہے۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کی ٹریڈ یونینوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ہڑتال کی وجہ سے ریاست کے مختلف مقامات پرریل اور سڑک رخنہ پڑا ہے۔ہڑتال حامیوں نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑک جام کرنے کی کوشش کی ہے۔مشرقی بردوان ضلع میں بھی سڑک جام کرنے کے علاوہ ریلوے ٹریک پر بھی جام لگایا گیا ہے۔
مشرقی مدنی پور ضلع میں بسوں پر بتھر پھینکنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔پولس کو ہڑتال حامیوں کو منتشر کرنے کیلئے سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ کلکتہ میں جادو پور اور سنٹرل ایونیوں میں بھی بند حامیوں نے پولس بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔پولس نے بتایا کہ کئی افراد کو گرفتار دمدم، سالٹ لیک میں گرفتار کیا گیا ہے۔
West Bengal: CM Mamata Banerjee says ‘Gundagardi’ and ‘Dadagiri’ is not movement, calls Left’s Bharat Bandh as ‘cheap politics’https://t.co/uHweSOxKpY
— OpIndia.com (@OpIndia_com) January 8, 2020
شمالی 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ علاقے میں بم پائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں پولس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔
کلکتہ میں سرکاری اور پرائیوٹ بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔اس کے علاوہ میٹرو سروس بھی معمول کے مطابق چل رہا ہے۔رکشہ اور آٹو رکشہ بھی سڑک پر نظام آرہے ہیں۔
#BharatBandh | West Bengal: Protesters block a railway track in Howrah.
Ten trade unions have called for #BharatBandh today to protest the "anti-labour policies" of the BJP government.
Follow live updates here: https://t.co/hlayegFWi5 pic.twitter.com/bj8u0VslCA
— NDTV (@ndtv) January 8, 2020
مودی حکومت عوامی شعبے کی کمپنیوں کو کمزور کرکے انھیں سرمایہ کار دوستوں کو بیچ رہی ہے۔ ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور آج ’بھارت بند‘ کرکے حکومت کی پالیسیوں پر مخالفت درج کروا رہے ہیں۔ میں ان کو سلام کرتا ہوں‘۔
The Modi-Shah Govt’s anti people, anti labour policies have created catastrophic unemployment & are weakening our PSUs to justify their sale to Modi’s crony capitalist friends.
Today, over 25 crore 🇮🇳workers have called for #BharatBandh2020 in protest.
I salute them.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 8, 2020