سدھارتھ نگر(نامہ نگار): پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو کو پھانسی دی جاسکتی ہے تو پارلیمنٹ کے اندر ہنگامہ کرنے والوںکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے؟ مذکورہ باتیں عام آدمی پارٹی کے ممبر انجینئر سرویش جیسوال نے پریس کو جاری ایک بیان میںکہی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر جس طرح سے نظم و ضبط کی خلاف کا ثبوت ارکان پارلیمانی ممبران نے دیا ہے اس سے ملک شرمسار ہوگیا۔ پارلیمنٹ کے اندر تلنگانہ بل پاس ہونے کے خلاف ارکان پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی، ما
رپیٹ یہاں تک کہ چاقو اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا، جو قابل مذمت ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے خاتون لوک سبھا اسپیکرکا بھی احترام نہیں کیا، کیونکہ ابھی کچھ عرصہ قبل سابق صدر جمہوریہ نے کہا تھا کہ جس ملک میں خواتین کا احترام نہیں کیاجاتا وہ مہذب ملک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے پورے ملک دہلا کر رکھ دیا لیکن جمہوریت کے مندر میں اس طرح کے واقعات سے پوری دنیا میں ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔