بارہ بنکی(نامہ نگار)ریاستی حکومت کی نئی اسکیم سماج وادی پارٹی پینشن اسکیم کو موثر طریقے سے نافذ کئے جانے کیلئے بلاکوں، نگرپنچایتوںاورگائوں پنچایتوں میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ منستی ایس نے ڈی آراڈی اے جلسہ گاہ میں متعلق افسران کو موثر طریقے سے جلسوںکے انعقاد کی ہدایت دی۔ بلاک بنکی، ترویدی گنج ،بنی کورڈر، دریاآباد، سدھور اورفتح پور میں بلاک دفترپر او
رمیونسپل بورڈ نواب گنج، نگر پنچایت بنکی،ست رکھ ، زید پور، حیدرگڑھ میں ۲۰؍فروری کو جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ ترقیاتی بلاک دیوا، مسولی ، سرولی غوس پور،پورے ڈیلئی، رام نگر سورج گنج اورنگرپنچایت دیوا، فتح پور ٹیکٹ نگر ، سدھور،دریاآباد اوررام نگر میں ۲۱؍فروری کو جلسہ منعقد جائے گا۔ ۲۲فروری کو تمام گائوں پنچایتوں اوروارڈوںمیںکھلے جلسوں کا انعقاد کیاجائے گا۔ مذکورہ جلسوںمیں سماج وادی پینشن اسکیم کے بارے میں تفیصل سے معلومات فراہم کی جائے گی۔ سماج وادی پینشن اسکیم میں شامل ہونے کی خواہش مندغریب کنبے کے سرپرست مفت درخواست گائوں پردھان ، گائوں پنچایت سکریٹری ، ترقیاتی بلاک دفتر اورتحصیل دفترسے حاصل کرسکیں گے۔