اٹاوہ(نامہ نگار)ریاستی حکومت کے ذریعہ ضلع کے تمام کنبوںکو تعلیم ، صحت اورروزگارسے منسلک کرنے کی مہم کاآغاز ہوگیا ہے اس کیلئے سماج وادی پینشن اسکیم نافذ کی جارہی ہے ایسے کنبے جنھیں ابھی تک کسی بھی طرح کی پینشن کا فائدہ نہیں مل رہاہے۔ ا نھیں پانچ سو ماہانہ پینشن کے ساتھ اورمقررہ شرائط مکمل کرنے پر ۵۰روپئے سالانہ اضافی رقم دی جائے گی ضلع میں دیہی اورشہری علاقہ میں ۲۷۸۰۹مسفیدین کاہدف مقررکیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ ودیا بھوشن نے بتایاکہ سماج وادی پینشن اسکیم کے تح
ت شہری علاقہ میں ۱۳۱۸اقلیتی ،۲۱۷۷ ؍درجہ فہرست واکوام قبائل اور ۳۴۷۰دیگر اوردیہی علاقہ میں ۱۹۰درجہ فہرست جات اوراقوام قبائل کے ۷۳۱۳؍اور دیگر ۱۱۶۱۱ ضرورت مندوںکو پینشن دی جائے گی۔ضلع مجسٹر یٹ نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم یکم اپریل سے نافذہوجائے گی۔ مہم کے ذریعہ درخواستیں لی جائے گی درخواستوں کی جانچ کے بعد ضرورت مندوںکو انتخاب کیا جائے گا۔ انھوںنے بتایا کہ حکومت کے واضح احکامات ہے اگر کسی شخص نے غلط ثبوت پیش کرکے اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو پینشن ختم کرتے ہوئے دی گئی رقم کی آرسی رقم وصول کی جائے گی انھوں نے بتایا کہ پینشن اسکیم کا مقصد کنبے کو تعلیم ، صحت اورروزگارسے جورنے کا ہدف ہے۔۶ سے ۱۴برس کے بچوں کا اسکول میں رجسٹریشن ، ۷۰فیصد حاضر ، پندرہ سال سے زائدعمربچوںکو خواندہ بنانے کا ہے۔