نئی دہلی ، 14 جنوری؛ سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے قصور وار ونے شرمااور مکیش کمار کی کیوریٹو عرضی منگل کے روز خارج کر دی ۔جسٹس این وی رمن کے چیمبر میں ان دونوں کی عرضیوں کی سماعت ہونی تھی ، یہاں چند منٹوں کے اند ر ہی عرضیاں خارج کر دی گئی
۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے اس معاملے کے چار قصورواروں ونے، مکیش، پون گپتا اور اکشے کے خلاف گزشتہ سات جنوری کو بلیک وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد ونے اور مکیش نے عدالت میں کیوریٹو عرضی داخل کی تھی ۔ دو دیگر قصورواروں نے ابھی تک کیوریٹو عرضیاں دائر نہیں کی ہیں۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان چاروں کو پھانسی پر چڑھانے کے لئے 22 جنوری صبح سات بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔