نئی دہلی ،16جنوری ؛ہندستان نے آج کہاہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعوکرے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے 2020کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی ہندستان کرے گا۔یہ کانفرنس اس سال کے نصف آخر میں ہوگی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہندستان ایس سی او کے سبھی آٹھ رکن ممالک اور چار ابزرورممالک ،چھ دیگر بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرزکو مدعوکرے گا۔
ایس سی او کے رکن ممالک میں ہندستان ،چین ،روس ،قزاخستان ،کرغزستان ،پاکستان ،تاجکستان اور ازبیکستان شامل ہیں ۔ہندستان اورپاکستان 2017میں رکن بنے تھے ۔