اس ہفتے ۱۷ جنوری کو نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں ادا کی جائےگی۔
ایران کی نماز جمعہ مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے نماز جمعہ دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔









