نئی دہلی، 18 جنوری ( یواین آئی) پاکستان میں اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے حالیہ معاملے پر سخت احتجاج درج کرانے کے لیے وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ۔ ہندوستان نے پاکستان سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس ’فوراََ بحفاظت واپس‘ بھیجنے کے لئے کہا ہے ۔









