لکھنؤ : مڑیائوں تھانہ علاقہ میں بھائی -بہن کے رشتہ کو شرمسار کرنے والی ایک واردات سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک ماموں زاد بھائی نے بہن کو دھمکی دے کر زبردستی جسمانی تعلق بنایا۔ متاثرہ کے کنبہ والوں کو اس کی اطلاع ملتے ہیں وہ مڑیائوں کوتوالی پہنچے اور ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
معاملہ مڑیائوں تھانہ علاقہ کا ہے جہاں ملزم ماموں زاد بھائی نے لڑکی کے والد اور بھائی کو جان سے مروانے کی دھمکی دے کر اسے ۱۰ جنوری کو محمودآباد لے گیااور اسے زبردستی دو دنوں تک وہاں ایک کمرے میں رکھ کر اس سے جسمانی تعلقات بنائے متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کا ماموں زاد بھائی اس پر شادی کرنے کا دبائو ڈال رہاتھا.
ساتھ ہی اس نے کہا کہ تم مجھ سے شادی کر لو تو میں تمہاری پڑھائی لکھائی کروائوں گا۔شادی کی تجویز سے منع کرنے پر اس سے قبل بھی ملزم متاثرہ کو بہلا پھسلا کر دہلی لے کر گیا تھااور کچھ دنوں کے بعد گھر واپس لے آیا تھا۔ الزام ہے کہ نوجوان نے متاثرہ کی شادی کہیں اور طے ہونے پر اس کے ہونے والے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
جس سے پریشان ہو کر متاثرہ و کنبہ والوں نے اس معاملے میں ملزم نوجوان کے خلاف مڑیائوں کوتوالی میں مقدمہ درج کروادیا۔ جس کے بعد پولیس نے پاسکو ایکٹ کی دفعہ میں مقدمہ درج کرکے جمعہ کی دوپہر ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔