نئی دہلی، 19 جنور؛ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈر ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھانے کے لئے ان (ہاردک ) کو پریشان کیا جا رہا ہے گجرات میں احمد آباد کی ایک عدالت سے غداری کے معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہو چکے ’پاٹيدار آرکشن آندولن سمیتی‘ ( پاس) کے سابق کنوینر ہاردک پٹیل کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پرینکا گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا’’نوجوانوں کے روزگار اور کسانوں کے حق کی لڑائی لڑنے والے نوجوان ہاردک پٹیل جی کو بی جے پی بار بار پریشان کر رہی ہے۔ ہاردک نے اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھائی، ان کے لئے روزگار مانگا، اسکالرشپ مانگی، کسان تحریک چلائی اور بی جے پی اس کو’غدار‘ کہہ رہی ہے۔