کانپور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چمن گنج واقع محمدعلی پارک میں آج چودھویں دن ’شاہین باغ‘کی طرز پر خواتین نے مظاہرہ کرکے اس سیاہ قانون کی مخالفت کی۔
بابوپوروا،جاجمئو،شجاعت گنج، ریل بازار سمیت ہرعلاقہ سے آئیں خواتین سے پارک پوری طرح بھراہواتھا۔ہندو، مسلم ، سکھ ،عیسائی،آپس میں سب بھائی بھائی ،ہندوستان زندہ باد،انقلاب زندہ باد، ہم ملک بچانے نکلے ہیں،ہم تمہارے ساتھ ہیں،ہم لے کے رہیں گے آزادی، سی اے اے پر ہلابول ہلابول ہلابول وغیرہ نعرے خواتین لگارہی تھیں۔
ایک خاتون نے کہاکہ مودی جی جب ڈرتے ہیں تب انٹر نیٹ بند کرتے ہیں ،یہ تاناشاہی نہیں چلے گی،سی اے اے واپس لینا ہوگا،کب تک پریشان کرتے رہوگے، ایک خاتون نے لکھنؤ کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ماں بہنیں اپنے حق کی لڑائی کیلئے پُرامن احتجاج کررہی ہیں جو کہ ہماراجمہوری حق ہے اور وہاں کی پولیس کھانے کاسامان ، کمبل وغیرہ چیزیں ضبط کررہی ہے،
یہ بہت شرم کی بات ہے۔پولیس کو ایسی حرکت سے باز آناچاہئے۔اس موقع پرآرادھناشکلا، گیتا دیوی،شبینہ پروین ،شازیہ بیگم،ویشالی، میناکشی،پرملاپانڈے، پریتی شریواستو، رماوتی تیواری،انیسہ خاتون،کنیز فاطمہ، گلفشاں، عالیہ پروین،صادقہ سحر،انجم بیگم، ریحانہ خاتون،شمع پروین،منجولتا، کیسری دیوی،سپنا دیویدی وغیرہ خواتین موجودتھیں۔