ٹوکیو۔ 21 فروری (یو این این) جاپان کے جوہری بجلی گھر فوکو شیما سے تابکار پانی رسنا شروع ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے جوہری پلانٹ کے نگران ادارے ٹیپکو کا کہنا ہے کہ فوکوشیما جوہری پلانٹ سے ایک مرتبہ پھر تابکاری سے آلودہ پانی رسنا شروع ہوگیا ہے اور اب تک ایک ٹینک سے کئی سو ٹن پانی باہر آگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پانی سمندر میں شامل ہوا ہے یا نہیں۔ واضح رہ
ے کہ اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ دوسری جانب جاپان کے جوہری ادارے نے ٹیپکو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ افراد نے تابکاری سے متعلق غلط اندازے لگائے تھے۔