ولنگٹن ۔21فروری(یو این این) نیوزی لینڈ کی قومی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی ’’ٹیلی کام نیوزی لینڈ‘‘ نے کہا ہے کہ 2013ء کے آخری 6 ماہ کے دوران اس کے حتمی منافع میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس کا حتمی منافع 138 ملین امریکی ڈالر رہا جو کہ 2012ء کے اسی عرصے کے نسبتاً 2.5 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کہ فکس لائن رینٹ آمدن میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم موبائل سے ہونے والی آمدنی میں مجموعی طور پر 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کمپنی کا مجموعی حتمی منافع گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 2.5 فیصد زائد رہا۔ بیان میں بتایا گیا کہ کمپنی اپنے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو روایتی سے بدل کر ڈیجیٹیل کی جانب منقل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور جلد ہی اس کا
نام بھی بدل کر ’’سپارک‘‘ رکھ دیا جائے گا۔