گریٹر نوئیڈا؍گوتم بدھ نگر: گریٹر نوئیڈا کے دنکور علاقہ میں کچھ لوگوں نے گھر میں گھس کر ایک بزرگ خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاکھوں کی نقدی، زمین کے کاغذات وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دنکور کے گڑھی محلہ کے رہنے والے اور سابق پردھان مواسي کے گھر رات کچھ لوگوں نے گھس کر ۷۰سالہ خاتون مسز جے یالي کا گلا دبا کر قتل کر دیا،
اس کے بعد وہ لوگ تقریباً چھ لاکھ روپے کی نقدی اور زمین جائداد کے کاغذات چوری کرکے لے گئے ۔اس سلسلے میں رمیش، امیش، جتیندر، کیلاش اور موہت کو نامزد کیا گیا ہے ۔
پولیس معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے زمین جائداد کے کاغذات چوری ہونے سے معاملہ باہمی تنازعہ کا لگ رہا ہے ۔