اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے نئے سربراہ نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکہ سے مردانگی کے ساتھ بدلہ لیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکہ سے مردانہ وار بدلہ لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بزدلوں کی طرح حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے جس کا ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے۔
قدس فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران امریکہ کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکہ کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی کے اخلاقی اوصاف بیان کرنے سے زبان قاصر ہے انھوں نے ہمیشہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی اقدار کا پاس و لحاظ کیا اور وہ ولایت کے معیار پر اپنے اہداف کی سمت گامزن رہے اور انھوں نے ہر کام کو خلوص کے ساتھ اور اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کو حاصل کرنے کے لئے انجام دیا۔