بستی:23 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت مل رہے کام سے جہاں نقل مکانی روکنے میں مدد ملی ہے تووہیں موجودہ وقت میں 40ہزار مزدوروں کو روزگار ملا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع کے 1045 گرام پنچایتوں میں منریگا کے تحت کام چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا 40 ہزار مزدور اس اسکیم کے تحت اپنے اپنے گاؤں میں کام کررہے ہیں ۔